Kya Bayaan Ho Mujh Se Azmat Syed Sajjad Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
کیا بیاں ہو مجھ سے عظمت سید سجاد کی
انبیا کرتے ہیں مدحت سید سجاد کی
باپ کا چہرا نظر آتا تھا جب ہی روز و شب
چومتے سرور تھے صورت سید سجاد کی
سن ہوا دربار یوں بیمار نے خطبہ دیا
آج تک طاری ہے ہیبت سید سجاد کی
اپنے سجدوں سے منور کر گیا اسلام کو
کرتے ہیں سجدے بھی عزت سید سجاد کی
آج کی سوئی ہوئی دنیا سے کیا ہو پوچھتے
پوچھ لو فضہ سے جرات سید سجاد کی
صبر کرنا تھا وگرنہ شام ہو جاتا تباہ
کیا بتاؤں کیا تھی طاقت سید سجاد کی
عاشقان کربلا کے دل کی ہے یہ آرزو
دیکھ لیں آنکھوں سے تربت سید سجاد کی
وقت آخر ہے دعا افراز کی اے یا علی
میرے ہونٹوں پے ہو مدحت سید سجاد کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.