Allah Teri Duniya Mein Pareshan Hai Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qamar Baltistani
اللہ تیری دنیا میں پریشان ہے زہرا
امت نے نظر پھیر لی حیران ہے زہرا
تحریر نبی پاک ہواؤں میں اڑا کر
دربار میں فاسق نے کہا طیش میں آ کر
اس مسئلہ اسلام سے انجان ہے زہرا
بے مثل گواہوں کی گواہی کو نہ مانا
بی بی کی فضیلت کو مسلماں نے نہ جانا
سمجھا ہی نہیں بولتا قرآن ہے زہرا
پہلو کے ورم بی بی کو سونے نہیں دیتے
اک طرف مسلمان بھی رونے نہیں دیتے
اب دنیا میں کچھ روز کی مہمان ہے زہرا
بولے یہ علی مولا ذرا شرم تو کھاؤ
مخدومہ کونین کو مت ایسے رلاؤ
فرمان محمد ہے میری جان ہے زہرا
زینب نے کہا اماں ہوئیں کیسے ضعیفہ
سر پیٹ کے بولی وہ زمانے کی شریفہ
دیکھ آئی تیری قید کا زندان ہے زہرا
خالق نے تجھے دہر میں صدیقہ بنایا
غاصب نے تیرے دعوے کو ہے جھوٹا بتایا
ارمان ہے ارمان ہے ارمان ہے زہرا
جو لوگ بھی زہرا کا کیا کرتے ہیں ماتم
جو آنکھوں کو کرتے ہیں غم زہرا میں پرنم
گھبرائیں وہ کیوں ان کی نگہبان ہے زہرا
اک روز یہ فضہ نے کہا پیٹ کے سر کو
حسنین کے بابا کو کوئی جا کے خبر دو
حجرے میں مصلے پہ ہی بے جان ہے زہرا
توقیر تیرے غم کو بھلا کیسے بھلائے
نذرانے میں اشکوں کے دیے کیوں نہ جلائے
ہائے تیری لحد آج بھی ویران ہے زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.