Dar Syeda Ka Jal Gaya Mohsin Nahi Raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Adil
در سیدہ کا جل گیا محسن نہیں رہا
زہرا نے رو کے یہ کہا محسن نہیں رہا
محسن کی خطا کیا تھی بتا دے کوئی ذرا
اس کو شہید کرنے کی آخر تھی کیا وجہ
بچہ تھا میرا بے خطا محسن نہیں رہا
اس در کو جلایا گیا جو باب علم ہے
دیوار و در کے بیچ میں مارا گیا مجھے
آخر کو بابا یہ ہوا محسن نہیں رہا
زہرا نے رو کے بابا کو کچھ ایسے صدا دی
نہ جانے میری خوشیوں کو کس کی نظر لگی
بابا میں ہوئی تنہا محسن نہیں رہا
دیوار و در کے بیچ سے آواز یہ آتی تھی
مشکل کشاء علی کرو مشکل کو حل میری
مشکل میں ہوں میں سیدہ محسن نہیں رہا
یہ غم تھا ایسا غم کہ جوانی بکھر گئی
بالوں میں سیدہ کے جو چاندی اتر گئی
ہونے سے پہلے جب لگا محسن نہیں رہا
غش کھا کے گر گئیں تھیں وہیں در پے سیدہ
لیکن جو خوں تھا در پے لگا اس سے یہ کھلا
بھائی حسن، حسین کا محسن نہیں رہا
کیسے رقم کروں اسد پر درد وہ گھڑی
خوں رو رہے تھے خلد میں تب خاتم النبی
زہرا کا جب یہ نوحہ تھا محسن نہیں رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.