Kis tarah koi likhe teri shahadat Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
کس طرح کوئی لکھے تیری شہادت زہرا
جب کہ ہوتی ہے قلم کو بھی اذیت زہرا
کر دیا کس طرح امت نے فراموش تجھے
ہوبہو اپنے ہی بابا کی شباہت زہرا
ایک اک در پہ گئی ہائے علی کی خاطر
کرتی تھیں اس طرح حیدر کی وکالت زہرا
کس طرح کہہ دیا دربار میں اک غاصب نے
یہاں ثابت کرو تم اپنی صداقت زہرا
کی ہے اس در کی نہ توقیر مسلمانوں نے
مانگتا تھا جہاں جبریل اجازت زہرا
بے بسی اتنی کہ تلوار بھی روئی ان کی
کر نہیں پائے علی تیری حفاظت زہرا
یاعلی تیرے حوالے ہے اب حسین میرا
آخری وقت میں کرتی ہے وصیت زہرا
یوسفی آئے گا جب بارہواں آقا میرا
ہو گی تب آپ کے روضے کی مرمت زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.