Haq Batool Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Laiq Raza
حق دے سکے نہ اہل مدینہ بتول کا
رتبہ صحابیوں نے بھلایا بتول کا
اتنی غریب ہو گئی احمد کی لاڈلی
لوگوں نے آ کے در بھی جلایا بتول کا
قنفذ نے ایسی ضرب لگائی کے جیتے جی
پہلو سے ایک ہاتھ نہ اٹھا بتول کا
دربار میں گئیں تھی ولایت کے واسطے
اس بات کی دلیل ہے خطبہ بتول کا
خیبر شکن بھی چیخ کے رویا تھا اس گھڑی
جب پسلیوں سے ہاتھ اٹھایا بتول کا
کھاتی ہے نوکروں سے طمانچے جو لاڈلی
تربت میں دیکھ روتا ہے بابا بتول کا
بیٹوں کے سامنے اسے مارا لعین نے
ہر غم سے بڑھ گیا تھا یہ صدمہ بتول کا
کاندھے بھی پورے چار نہیں مل سکے جسے
تاریخ میں ہے ایک جنازہ بتول کا
محسن کا زخم لے کے جہاں سے گزر گئی
عباس لینے آئے گا بدلہ بتول کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.