Aa gaye ghar Ali ka jalane
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Baqir Abbas
لحد میں مصطفی کو ستانے آگئے گھر علی کا جلانے
لوگ اجر رسالت نبھانے آگئے گھر علی کا جلانے
ظلم کیسا یہ امت نے ڈھایا
قبر تک فاطمہ کو رلایا
ابتداء کربلا کی کرانے آگئے گھر علی کا جلانے
دست حیدر میں باندھے رسن ہیں
بن گئے قیدی خیبر شکن ہیں
گلیوں میں مرتضی کو پھرانے آگئے گھر علی کا جلانے
کرتے تعظیم جس کی نبی تھے
بی بی دربار میں وہ گئی ہے
مصطفی کے جگر کو دکھانے آگئے گھر علی کا جلانے
اجر امت سے کیسا ملا ہے
قتل محسن کا بھی ہو گیا ہے
رنج و غم فاطمہ کا بڑھانے آگئے گھر علی کا جلانے
بنت سرور وہ زوجہ حیدر
ہوئی رخصت زمانے سے رو کر
زخم بابا کو اپنے دکھانے آگئے گھر علی کا جلانے
حال فرمان کیسے بیاں ہو
تیرے لفظوں سے جو کہ عیاں ہو
بدلہ احد و بدر کا چکانے آگئے گھر علی کا جلانے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.