Qabr Zahra Bana Rahe Hain Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
قبر زہرا بنا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
کیوں کمر جھک گئی ہے مولا کی
کس کی میت اٹھا رہے ہیں علی
وقت تلقین زخمی شانوں کو
دھیرے دھیرے ہلا رہے ہیں علی
سامنا ہو گیا ہے قنفذ سے
صبر کو آزما رہے ہیں علی
اپنی گردن پہ نیل رسی کا
بیٹیوں سے چھپا رہے ہیں علی
رات ہوگی تو دیں گے غسل و کفن
آسماں دیکھے جا رہے ہیں علی
دیتے جاتے ہیں غسل بی بی کو
ہچکیاں لیتے جا رہے ہیں علی
کیسا غم ہے جو آج چلتے ہوئے
بارہا لڑکھڑا رہے ہیں علی
کیسی نعمت سے ہو گئے محروم
ہاتھ کیوں ملتے جا رہے ہیں علی
ایک زہرا اک اپنی غربت کا
دو جنازے اٹھا رہے ہیں علی
اے تکلم بتول کے غم میں
اب بھی آنسو بہا رہے ہیں علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.