Zaeef ho ke ho kamsin durood parhta hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
ضعیف ہو کہ ہو کم سن درود پڑھتا ہے
نبی کے ذکر پہ مومن درود پڑھتا ہے
یہ کہہ کے رحمتیں مجھ پر نزول کرتی ہیں
گناہگار ہے لیکن درود پڑھتا ہے
ہے ختم جس پہ رسالت کا سلسلہ اس پر
شروع ہوتے ہوئے دن درود پڑھتا ہے
زمین والے اسی کو سلام کرتے ہیں
اسی پہ عرش کا ساکن درود پڑھتا ہے
نہیں ہے ایسے کسی شخص کی نماز قبول
جو پیار علی سے کیے بن درود پڑھتا ہے
درود پڑھتا ہے ہر اک وجود کا جوہر
ہر اک ظہور کا باطن درود پڑھتا ہے
ہے اپنے ضابطے میں نعت، حمد سے پہلے
اذاں سے پہلے موذن درود پڑھتا ہے
مجھے پتا ہے مری مغفرت درود سے ہے
مری نجات کا ضامن درود پڑھتا ہے
ہیں جس کے ان گنت احسان تیری ہستی پر
تو ایسی ہستی پہ گن گن درود پڑھتا ہے
ترے نصیب کا لکھا بدل نہیں سکتا
یہ ہو بھی سکتا ہے ممکن، درود پڑھتا ہے؟
جو تنگ دست ہیں یہ جان کر درود پڑھیں
سبھی خزانوں کا خازن درود پڑھتا ہے
یہی لحد میں فرشتوں کے ساتھ بولے گی
یہ جس زبان سے محسن درود پڑھتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.