Bughz Haider Se Rakhna Buri Baat Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
بغض حیدر سے رکھنا بری بات ہے
دور حیدر سے رہنا بری بات ہے
مرد وہ ہے جو میداں میں جم کے لڑے
ڈر کے یوں بھاگ جانا بری بات ہے
ماتم شہ پہ فتوی لگاتے ہو تم
غار میں بھی تو رونا بری بات ہے
یہ ہیں سرکار کونین فرما گئے
خم کا منبر بھلانا بری بات ہے
سب سے پہلے تھا الحمد جس نے پڑھا
ان کو مومن نہ کہنا بری بات ہے
جس نے در فاطمہ کا جلایا اسے
رضی اللہ کہنا بری بات ہے
جس زباں سے نہ ذکر علی ہو کبھی
وہ زباں منہ میں رکھنا بری بات ہے
جس کے گھر پر علم ہو نہ عباس کا
ان کے گھر آنا جانا بری بات ہے
جس کو فرمان خالق نے گھر دے دیا
اس کا ہمسر بنانا بری بات ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.