Karo matam hussain ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shahid Baltistani
ہاں کرو ماتم حسین کا
زہرا کے چین کا مولا حسین کا
ماتم کرو
فرش بچھا لو حلقہ بنا لو
یہ کہہ رہا ہے ماہِ عزا
حسین حسین مولا مولا حسین
یہ عزاداری تازیہ داری
زہرا کے گھر سے ہے وفاداری
آنسو بہا کر نوحے سنا کر
کرتے رہنگے یہ پرسہ داری
جب تک ہماری سانسیں ہیں باقی
دل سے یہ غم نا ہوگا جدا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
یہ جو ہمارے گھر پر علم ہے
شاہِ وفا کا ہم پر کرم ہے
سائے میں اس کے ماتم کرینگے
جتنا ہمارے سینوں دم ہے
فرش عزا کا بچھتا رہے گا
کہتے رہنگے ہم یہ صدا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
یہ ماتمی جوحلقہ لگا ہے
ٹھوک کے سینہ یہ کہہ رہا ہے
ماتم سے ہم کو روکے نا کوئی
زینب ہم سے ہم نے وعدہ کیا ہے
سینے پہ داغِ ماتم سجا کے
کرتے رہنگے وعدہ وفا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
اہلِ حرم کو اور ان کے غم کو
بھول نا جانا تم اس کرم کو
جس نےخدا سے مانگا تھا غازی
اس فاطمہ نے مانگا ہے ہم کو
ہے خوش نصیبی ہم حسینی
اور ہیں دعائے خیرالنصا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
زہرا ہوں رازی ماتم ہو ایسا
جو اس کا حق ہے پرسہ ہو ویسا
خود کو بھلا کر ماتم کرو تم
اے عزاداروں شرمانا کیسا
ہے یہ عبادت چھوڑو نزاکت
بن کر فقیر کربوبلا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
سن کر بچھاؤ غم کا مصلہ
حیی العزا حیی العزا
ہاتھ ہمارے بن کر نمازی
کرتے رہنگے سینے پہ سجدہ
بعدِ اقامت کرنا یہ نیت
قربتاً الشاہ وفا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
قید ستم سے پاکے رہائی
ہر بی بی اپنے پیاروں کو روئی
اس وقت لیکن بیٹی علی کی
بچوں کو اپنے بلکل روئی
چھوٹے سے ہائے دو سر جب آئے
بیبیوں سے زینب نے کہا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
گھر گھر میں ماتم کی جو صدا ہے
یہ احتجاجِ کربوبلا ہے
باتل کے منہ پہ ہے یہ تمانچہ
اس نے ہی حق کو زندہ رکھا ہے
ذیشان ہم کو درویش غم کو
بیدار رکھتی ہے یہ صدا
ہاں کرو ماتم حسین کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.