Bint e Zahra ne bataya hai ke kya Abbas hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
بنت زہرا نے بتایا ہے کہ کیا عباس ہے
زین سے لوٹی گئی جو وہ ردا عباس ہے
بے ردائی پہ بہے ہر اشک سے تم پوچھ لو
چشم عابد سے ابھی تک بہہ رہا عباس ہے
مقتل عباس کی خاک شفا بالوں میں تھی
بے ردائی میں بھی زینب کی ردا عباس ہے
خشک کوزے چھوٹ کر ہاتھوں سے ٹوٹیں جس گھڑی
جان لینا زین سے اب کہ گرا عباس ہے
زخم نیزوں کے ہیں جتنے چادر تطہیر پر
ریت پر اتنے ہی ٹکڑوں میں پڑا عباس ہے
ہر طمانچے پر سکینہ خود سے یہ کہتی رہی
کیا وہی بیٹی ہے تو جس کا چچا عباس ہے
جون اس کے صبر کی معراج دیکھی تو کہا
اختیار فاطمہ کا معجزہ عباس ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.