Haye O Mera Ghareeb Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ali Jee
اے شام دے لوکو میں سید ہاں
نہ کفن ملا نہ دفن ہوا میرا بابا پیاسا مار دیا
بازار شام کا مجمع تھا سجاد غریب کا نوحہ تھا
کیوں باغی باغی کہتے ہو کیا جرم تھا میرے بابا کا
سجدے میں نمازی قتل کیا میرا بابا پیاسا مار دیا
میرا بابا شان رسول اللہ میرا بابا جان مدینہ تھا
چودہ بارہ اور پانچ میں بھی بے شک انمول نگینہ تھا
سادات کے دل کو چاک کیا میرا بابا پیاسا مار دیا
میرا بابا پاک نمازی تھا اللہ بھی جس سے راضی تھا
میرا بابا ایسا قاری تھا قرآن بھی جس کا حامی تھا
سجدے میں اس پر ظلم کیا میرا بابا پیاسا مار دیا
پہلے تو پیار سے خط لکھ کے دھوکے سے بلایا بابا کو
پھر کرب و بلا کے صحرا میں کتنا ہے ستایا بابا کو
مہمان بنا کر لوٹ لیا میرا بابا پیاسا مار دیا
بتلاؤ کیا میرا بابا اک کفن کا بھی حقدار نہ تھا
بتلاؤ کیا میرا بابا نانا کا ورثہ دار نہ تھا
لاکھوں نے اس کو گھیر لیا میرا بابا پیاسا مار دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.