Aao Chalein Karb o Bala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Ali Shanawar
ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا
حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا
چلو چلو ہمیں تمہیں پکارتی ہے کربلا
چلتے رہو ساتھ لیے سارا زمانہ
آؤ چلیں کرب و بلا بن کے سفیران عزا
تم بھی چلو ہم بھی چلیں ساتھ ہو زہرا کی دعا
آؤ چلیں پرچم عباس اٹھا کر
شہر نجف سے چلیں کرب و بلا مل کر
شہ کے عزاداروں کا ہو ساتھ سمندر
پل میں بدل جائے گا ہم سب کا مقدر
کرب و بلا میں تمہیں قرآن ملے گا
فاطمۃ الزہرا کا فیضان ملے گا
تم کو ہر اک ملک کا انسان ملے گا
پرچم عباس نگہبان ملے گا
شکر خدا مولا کے زوار بنے ہم
آل محمد کے طرفدار بنے ہم
حیدر کرار کے حبدار بنے ہم
زہرا کے بچوں کے عزادار بنے ہم
دینے چلیں پرسہ حسین ابن علی کا
نوحہ پڑھیں چل کے علمدار جری کا
مومنو ماتم کریں ہمشکل نبی کا
قاسم و بے شیر کا پرسہ دیں سبھی کا
مانگو دعا ان کی بھی پوری ہو دعائیں
دیتے ہیں مولا کو جو رو رو کے صدائیں
مولا میرے جلد انہیں در پہ بلائیں
کرتے ہوئے ماتم شبیر وہ آئیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.