Ae Jaan Ali Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Jee
شبیہ پیغمبر ہائے ہائے علی اکبر
کیسے جیئے گی تیرے بن ہائے یہ مادر
بیٹا علی اکبر مادر کو پکارو واویلا واویلا شد
غمزدہ مادر کو چہرہ تو دکھا دو واویلا واویلا شد
خاک سے اٹھو مجھ کو بلا لو ارے ماں ہے پریشان کہاں ہو میرے دلبر
کہتی ہوئی بیٹا زندان چلی ماں واویلا واویلا شد
ارے سارے شہیدوں کا اللہ نگہباں واویلا واویلا شد
گھر ہوا ویراں آؤ میری جاں ارے ہوگیا سجاد اکیلا میرا دلبر
ماں کا یہ ارماں تھا تجھے دولہا بناتی واویلا واویلا شد
ارے ماں تیری دلہن کو نازوں سے سجاتی واویلا واویلا شد
ہو نہیں پائی آس یہ پوری ارے ایسے گئے آئے نہ میداں سے پلٹ کر
ماں ہے رسن بستہ سر تیرا سناں پر واویلا واویلا شد
ارے بلوائے اعدا میں لایا ہے مقدر واویلا واویلا شد
اے میرے پیارے نوک سناں سے ارے دیکھ لے ماں تیری ہے بلوے میں کھلے سر
بیٹا علی اکبر مادر کا ہے وعدہ واویلا واویلا شد
ارے سوگ مناؤں گی تا عمر تمہارا واویلا واویلا شد
اب نہ پیؤں گی ٹھنڈا میں پانی ارے اب نہ میں بیٹھوں گی کبھی سائے میں جاکر
پوچھ لیا مجھ سے صغری نے جو تیرا واویلا واویلا شد
ارے کیسے بتاؤں گی اکبر نہیں آیا واویلا واویلا شد
روئے گی صغری تڑپے گی صغری ارے تیرے بنا کیسے جیئے گی تیری خواہر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.