Khuda Khair Karay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
اس طرف ظلم پہ آمادہ زمانے والے
اس طرف سارے محمد کے گھرانے والے
کون کس کا ہے طرفدار خدا خیر کرے
کربلا ہو گئی تیار خدا خیر کرے
یہ قیامت کے ہیں آثار خدا خیر کرے
روز عاشور ہواؤں سے برستا ہے لہو
لٹ گئی کس کی یہ سرکار خدا خیر کرے
یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ جھکا دیں سر کو
کیا کریں صاحب کردار خدا خیر کرے
بھائی جاتے ہیں خدا حافظ و ناصر کہہ کر
بہنیں کہتی ہیں یہ ہر بار خدا خیر کرے
وہ جو گھوڑے سے گرا ساتھ گرے مشک و علم
نہ علم ہے نہ علمدار خدا خیر کرے
کتنے صدمے ہیں جو سجاد کو سہنے ہیں ابھی
بیڑیاں ہوتی ہیں تیار خدا خیر کرے
آج بھی سینوں میں زندہ ہیں حسین ابن علی
سارا عالم ہے عزادار خدا خیر کرے
آنے والے یوں ہی آتے رہیں روضوں پہ سدا
کم نہ ہو آپ کے زوار خدا خیر کرے
شہ کے ماتم میں ہلال ایسی فضا گونج اٹھی
ہوئے لرزاں در و دیوار خدا خیر کرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.