Main Nokar Haan Main Nokar Haan Main Nokar Maula Ghazi Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
میں نوکر ہاں میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
زینب کی پاک دعا بن کر اب گھر گھر پر لہراتا ہے
میں غم سے جب گھبراتا ہوں تو پاس علم کے جاتا ہوں
رو رو کے مولا غازی کو میں دل کا حال سناتا ہوں
میرے سر پر سایہ کرتا ہے میری ہمت اور بڑھاتا ہے
تیرا مولا غازی کیا کہنا تیرے در کی نوکری کیا کہنا
تیری کرم نوازی کیا کہنا تیرے نام کی حاضری کیا کہنا
جہاں دسترخوان یہ سجتا ہے اس گھر کی شان بڑھاتا ہے
یہ پرچم امن کا نعرہ ہے یہ پرچم پاک سہارا ہے
تو پیار کرے تو تیرا ہے میں پیار کروں تو میرا ہے
جو اس کے دیپ جلاتا ہے یہ اس کے بھاگ جگاتا ہے
عباس کرم فرماؤ نہ کبھی معجزہ یہ دکھلاؤ نہ
میرے گھر بھی سجا ہے تیرا علم کبھی میرے گھر بھی آؤ نہ
سرکار میرے گھر آئیں گے میرے دل کی آس بڑھاتا ہے
ہاں مشک وعلم سے یاد آئی پیاس اصغر اور سکینہ کی
مظلوم حسین کی تنہائی زینب بازار میں کیوں آئی
جب پاک علم یہ اٹھتا ہے ہر منظر یاد دلاتا ہے
زوار جو گھر سے چلتا ہے یہ اس پر سایہ کرتا ہے
گھر سے گھر تک پہنچانے کی عباس ضمانت دیتا ہے
لاکھوں زوار جو چلتے ہیں انہیں کرب و بلا پہنچاتا ہے
جب آٹھ محرم آتی ہے غازی کی یاد دلاتی ہے
جواد و سرور یہ دنیا عباس کا سوگ مناتی ہے
اس وقت جلوس ماتم میں ہر ماتمدار اٹھاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.