Karo matam hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
پڑھو کلمہ نبی کا مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا عزاداروں
دین نے مولا شبیر کو دی صدا
اماں زہرا کے مرکز سے رخصت ہوا
لب پہ نام خدا دل میں تھی کربلا
دن بھی گرمی کے تھے ساتھ بچوں کا تھا
پھر بھی مرنے چلا وہ مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
شہ کے ہمراہ تھی بی بیاں بیٹیاں
نوجواں ساتھ تھے ساتھ تھا بے زباں
ہاے کس شان سے وہ ہوے تھے رواں
ایک بیمار لیتی رہی ہچکیاں
شور ماتم اٹھا تھا مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
دو محرم کو کربوبلا آ گےء
علقمہ کے کنارے جو خیمے لگے
اشقیاء نے کہا آ کے شبیر سے
اپنے خیمے یہاں سے اٹھا لیجیےء
وقت کیا آ گیا تھا مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
ختم کربوبلا میں لڑای ہوی
ساری فوج خدا خاک پر سو گیء
آی شام غریباں رہا نہ کوئی
عطرت مصطفیٰ سوے زنداں چلی
ننگے سر بی بیاں تھی مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
ہاے بازار کوفہ کا وہ مرحلہ
بیٹیاں تھی محمد کی جب بے ردا
گر کے ناقوں سے بچوں کی تھی یہ صدا
الوداع مادر غمزدہ الوداع
آسماں رو رہا تھا مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
میرے سجاد بولی یہ بنت علی
جانتی ہے مجھے شام کی ہر گلی
کل تلک شاہزادی تھی میں شام کی
خاک اڑاؤ کہ مجھکو نہ دیکھے کوئی
یہ تھا زینب کا نوحہ مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
بولے سجاد ہاتھوں میں زنجیر ہے
بے ردائی پھپھی اب تو تقدیر ہے
صبر آل محمد کی جاگیر ہے
ہم ہیں آل نبی بس یہ تقسیر ہے
کہہ کے یہ رو دیا تھا مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
یہ جو ریحان و سرور کی آواز ہے
تا با کربوبلا اس کی پرواز ہے
چودہ صدیوں سے ماتم کا اعجاز ہے
ان کے در کا گدا لال شہباز ہے
ہے کرم سیدہ کا مسلمانوں
کرو ماتم حسین کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.