Honton Se Phoolon Ki Barsaat Hoti Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
ہونٹوں سے پھولوں کی برسات ہوتی ہے
جب کبھی بھی لبوں پر نعت ہوتی ہے
ہوتا ہے عرش والوں میں یہی چرچا
بس محمد علی کی بات ہوتی ہے
ہے فرشتوں سے بہتر آدمی ہونا
لازمی شرط انکی ذات ہوتی ہے
یا محمد علی یا فاطمہ زہرا
دم سے ان کے رب سے بات ہوتی ہے
پنجتن کی ولایت دین کامل ہے
اور شریعت انہی کے ساتھ ہوتی ہے
ہاتھ تخلیق آدم میں ہیں جو شامل
دنیا ساری انہی کے ہاتھ ہوتی ہے
کہنے پر گر قلم غاصب نہیں دیتا
ہاں لٹیرے کی یہ اوقات ہوتی ہے
وہ ملاقات وہ قربت خدا سے یوں
خوب معراج کی وہ رات ہوتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.