Jo Ishq E Muhammad Mein Giraftar Nahi Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
جو عشق محمد میں گرفتار نہیں ہے
تو ایسے آدمی سے مجھے پیار نہیں ہے
دل کھول کے پڑھتے رہو تم شان پیمبر
محفل میں آج کوئی بھی اغیار نہیں ہے
سر اپنا بھلا کیسے کٹاتا وہ نبی پر
جو انگلی کٹانے کو بھی تیار نہیں ہے
کیوں کہنا نہیں مانتے ہر چیز میں ان کا
مسواک یا سرمہ ہی تو معیار نہیں ہے
قرآن کی آیات کو تیزی سے نہ پڑھو
آیات ہیں واعظ کوئی اخبار نہیں ہے
ٹخنوں سے ہمیشہ تیرے اوپر ہی رہی ہے
واعظ کیا تیرے ناپ کی شلوار نہیں ہے
آتی ہو اذاں امن کی اے یوسفی جس سے
افسوس! مساجد میں وہ مینار نہیں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.