Sitaron Ki Chamak Mein Hai Zia E Jafar Sadiq
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s)
ستاروں کی چمک میں ہے ضیائے جعفر صادق
ہوئی ہے خلق یہ دنیا برائے جعفر صادق
ہیں بانی آپ مکتب کے، اسی اک بات کی خاطر
نہیں کوئی میرا مرشد سوائے جعفر صادق
فرشتوں سے لحد میں فخریہ کہہ دوں گا بسم اللہ
میں اپنے ساتھ لایا ہوں ولائے جعفر صادق
حنیفہ، شافعی ہو، حضرت مالک یا ہو حنبل
علم کی ہے انہی سب پر عطائے جعفر صادق
سخاوت میں کہ صورت میں، طہارت ہو کہ سیرت میں
ہاں ملتی ہے محمد سے ادائے جعفر صادق
وصیت یوسفی بخشش کی خاطر بس یہ کرتا ہے
میری تربت پہ لکھ دینا گدائے جعفر صادق
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.