Ishq Ka Baab Naya Mujh Pe Khula Naat Ke Baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
عشق کا باب نیا مجھ پہ کھلا نعت کے بعد
راستہ مجھ کو مدینے کا ملا نعت کے بعد
م کے پردے سے کچھ راز محمد نے کہے
دل پہ تحریر ہوئی حمد خدا نعت کے بعد
فیصلہ کون کرے کون جزا دیتا ہے
حمد کے بعد محمد کہ خدا نعت کے بعد
عاجزی مانگ جبیں سائی کی منزل سے گزر
داد ملتے ہی تکبر میں نہ آ نعت کے بعد
اپنا دل آپ ٹٹولو تو سمجھ میں آئے
مضطرب دل کو سکوں کیوں نہ ملا نعت کے بعد
صف بہ صف جڑتے چلے جاتے ہیں بکھرے ہوئے دل
باقی رہتا ہی نہیں کوئی خلا نعت کے بعد
ایک نسبت مری بازار میں قیمت ٹھہری
کھوٹا سکہ تھا مگر خوب چلا نعت کے بعد
پانچ ناموں کے تصدق ہوا آدم افضل
خاک سے احسن تقویم بنا نعت کے بعد
وہ ہی ترتیب رکھی میں نے درودوں والی
سلسلہ وار بس اک نوحہ کہا نعت کے بعد
پہلے یافاطمہ ادرکنی لکھا تھا اکبر
یاعلی شکریہ کاغذ پہ لکھا نعت کے بعد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.