Abru ke isharay mein har ek izn e safar hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
ابرو کے اشارے میں ہر اک اذن سفر ہے
عالم پہ یہ سرکار دو عالم کا اثر ہے
اے ساجد اول ترے سجدوں کا اثر ہے
دنیا کو خدا کی ترے ہونے سے خبر ہے
معلوم کسے تھا تری معراج سے پہلے
افلاک کے اس پار بھی اک راہگزر ہے
اک چشم محمد کے وسیلے سے خدا کی
مجھ پہ ہی نہیں سارے زمانے پہ نظر ہے
دربار محمد پہ جبیں سائی کرے تو
انسان خبر پائے کہ اللہ کدھر ہے
انوار فلک زینہ بنے جس کے سفر میں
اے خاکی بشر سوچ کہ وہ کیسا بشر ہے
وہ بنت اسد کا تھا یہ ہے بنت نبی کا
مکہ میں وہ طیبہ میں یہ آیات کا گھر ہے
سلمان نے جہاں ریش سے جاروب کشی کی
اکبر کے عقیدے میں وہ اللہ کا در ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.