Aao Taboot Muhammad Ka Uthao Logo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Shahid Baltistani
آؤ تابوت محمد کا اٹھاؤ لوگو
ساری دنیا کو وفاداری سکھاؤ لوگو
جس عقیدت سے بپا کرتے ہو میلاد نبی
فرش غم ویسے محمد کا بچھاؤ لوگو
یہ صف غم ہے محمد کی یہاں فرق نہیں
ہاں اسی صف پہ زمانے کو بلاؤ لوگو
گھر میں ہے فاطمہ زہرا کے اندھیرا چھایا
آج کی رات چراغوں کو بجھاؤ لوگو
کھا کے پتھر بھی جو امت کو دعا دیتے رہے
ایسے محسن کا نہ احسان بھلاؤ لوگو
اپنے غم بھول کے دیتی ہے خدیجہ یہ صدا
آنسو زہرا کی یتیمی پہ بہاؤ لوگو
غم میں مظلوم کے رونا ہے نبی کی سنت
یہ حقیقت نہ زمانے سے چھپاؤ لوگو
کیوں ہو خاموش بقیعہ کے اجڑ جانے پر
اپنے سرکار کو ایسے نہ رلاؤ لوگو
اپنے بابا کی جدائی میں جو چھپ کر روئی
دل اسی فاطمہ زہرا کا بڑھاؤ لوگو
بعد بابا کے جسے حق نہ ملا دنیا سے
اس کے حق کے لیے آواز اٹھاؤ لوگو
سبز گنبد سے تکلم یہ صدا آتی ہے
قبر زہرا پہ کوئی سایہ بناؤ لوگو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.