Haye Hasan, Haye Hasan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Hasan Sadiq
جیسے ہی گھر سے نکلا تابوت مجتبی کا
تیروں میں گھر گیا تھا فرزند مرتضی کا
کیا ملا تجھے اے ظالم قاسم یتیم کر کے
کچھ بھی نہ خوف آیا دل میں تیرے خدا کا
روکو نہ آج مجھ کو اے چاند فاطمہ کے
دم گھٹ رہا ہے اب تو عباس کی وفا کا
تیروں میں ہے جنازہ ہائے اس کے لاڈلے کا
ہوتا تھا جو سہارا مشکل میں انبیاء کا
ذاتی نہ کوئی جنگ تھی اولاد مرتضی کی
سارا معاملہ تھا اسلام کی بقاء کا
قلم و دوات کاغذ جو نہ دے سکے نبی کو
وہ حیا کرے گی امت کیا آل مصطفی کا
پہچاننے سے قاصر ہر کوئی امیر ہوگا
قاسم بھرم رکھے گا کچھ اس طرح چچا کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.