Karna hai ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Kazmi Brothers
وہ نازِ کبریا ہے وہ شاہِ کربلا ہے
زہرا کے دِل کا جین ہے وہ ہی میرا حسین ہے
دل میں عشقِ حیدر کا اک دیا جلانا ہے
کرنا ہے یا حسین
سیدہ کے بچوں کا فرشِ غم بچھانا ہے
کرنا ہے یا حسین
لاکھ مشکلیں آئیں گردنیں بھی کٹ جائیں
فتوہ گر دلیںلیں گر آسماں ے بھی لائیں
ہم نے اپنی نسلوں کو ماتمی بنانا ہے
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
یہ جو پرسہ داری ہے منکروں پہ بھاری ہے
اے یزیدیو سن لو کربلا ہماری ہے
رب کے سب خزانوں میں یہ الگ خزانہ ہے
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
تیرا لہو رائیگاں نہ جائے گا
بہن کا وعدہ ہے یہ رنگ ضرور لائے گا
ہے دین کی بقا بنائے لا الہ حسین بادشاہ
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
آنسووں کے بادل سے کیا لڑیں گے یہ جلسے
ہے نگاہِ خالق میں طے یہ روزِ اول سے
اک طرف حسینی ہیں اک طرف زمانہ ہے
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
مجھ گنہگار پے ہر دم ہے یہ انعام ِحسین
میری ہر گام مدد کرتا ہے ضرغامِ حسین
چوم لیتا ہو جہاں دیکھتا ہو نامِ حسین
کربلا عشقِ منست و منم غلامِ حسین
جان سے پیاری مئے عشقِ ولا ہے مجھ کو
یہ صلہ ماں کی طہارت سے ملا ہے مجھ کو
سنگتوں کے لشکر ہیں کیا غضب کے تیور ہیں
یہ نشانِ ماتم ہی ماتمی کا زیور ہیں
ماتمی جلوسوں کی شان فاتحانہ ہے
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
غم ہے یہ بہتر کا سیدہ کی چادر کا
کربلا میں نیزے کی نوک پر کسی سر کا
سیدوں کو اِس غم نے حشر تک رُلانا ہے
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
حشر کی فضا ہوگی مسندِ قضا ہو گی
کون جنتی ہوگا کِس کو کیا سزا ہو گی
سیدہ نے اختر یہ فیصلہ سنانا ہے
یا حسین یا حسین یا حسین
کرنا ہے یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.