Aable hain paon mein Sajjad chal sakta nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
آبلے ہیں پاؤں میں سجاد چل سکتا نہیں
تازیانہ مارنے والوں نے یہ سوچا نہیں
طوق پہناؤ نہ اس کو بیڑیاں پہناؤ تم
قید ہے زینب تو عابد اب کہیں جاتا نہیں
بے کفن لاشوں کی خاموشی نے جانے کیا کہا
کربلا کے بعد عابد شام تک بولا نہیں
کان ہیں زخمی تو رخ پر ہیں طمانچوں کے نشاں
اس کے سر پر اب یقینا باپ کا سایہ نہیں
ظلم کی شدت سے شاید جم گیا سارا لہو
لاکھ زخمی ہو سکینہ پر لہو بہتا نہیں
راستے پر محملوں سے ماؤں کی آغوش سے
گر گئے بچے لعیں نے قافلہ روکا نہیں
لوٹ کر لایا ہے جب سے شمر زینب کی ردا
ایک پل عباس کا نیزے پہ سر رکتا نہیں
ہر کسی سے کہہ رہا ہے میں نبی کی آل ہوں
ہائے غربت کوئی بھی سجاد کی سنتا نہیں
آنکھ میں اترا نہیں اکبر ابھی بازار شام
اشک بہتے ہیں میری آنکھوں سے خوں بہتا نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.