Kazim Pe Inteha E Aseeri Guzar Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Syed Zill-e-Raza Zaidi
کاظم پہ انتہائے اسیری گزر گئی
زندان میں جوانی و پیری گزر گئی
کتنا غریب ہوگیا جعفر کا لاڈلا
زہر جفا سے مارا گیا وا مصیبتا
آکر یہ اس کی لاش پہ سجاد نے کہا
صدمے سے ہیں نڈھال علی اور سیدہ
غم سے ہے غیر حال حسن اور حسین کا
کہتے ہیں رو کے سارے اسیران کربلا
زہرا جناں سے لاش پہ رونے کو آگئیں
لاشے کو دیکھا اور یہ نوحہ سنا گئیں
اس کے بدن کا گوشت تو زنجیریں کھا گئیں
یہ کہہ کے اس کی لاش پہ روتے ہیں مصطفی
ہتھکڑیاں طوق و بیڑیاں ہوتیں نہیں جدا
مرکر بھی اس کا سارا بدن قید میں رہا
کیسے بیاں کروں سخن دلخراش کو
پل پر رکھا گیا ہے تن پاش پاش کو
کوئی نہیں اٹھاتا ہے قیدی کی لاش کو
ثقلین تعزیت ہیں یہ جملے امام سے
مجلس میں حشر برپا ہے میرے کلام سے
آواز ایک بچی کی آتی ہے شام سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.