Khunak hawaon ka charcha nahi tha khaimon mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala
خنک ہواؤں کا چرچا نہیں تھا خیموں میں
کسی فرات کا رستہ نہیں تھا خیموں میں
پلٹ پلٹ کے ہوا کربلا کو دیکھتی تھی
کہیں بھی حبس کا شکوہ نہیں تھا خیموں میں
سفید پھول تھے اور سرخ ہونے آئے تھے
کچھ اور رنگ کا خدشا نہیں تھا خیموں میں
تمام ماننے والے تھے حکم مولا پر
کوئی بھی سوچنے والا نہیں تھا خیموں میں
سبھی کو فکر تھی وہ زندہ رہ نہ جائیں کہیں
کسی کو موت کا خطرہ نہیں تھا خیموں میں
وہ یا حسین کہے اور روشنی دیکھے
جسے یہ شک ہے اجالا نہیں تھا خیموں میں
اسی کا راستہ تکتے تھے راستے سارے
وہ مہمان جو پہنچا نہیں تھا خیموں میں
صدائیں سانسوں کی جتنی تھیں اتنی باقی رہیں
چراغ جس گھڑی جلتا نہیں تھا خیموں میں
فسون زندگی مقتل کے نام تھا اکبر
مگر وہ لہجہ کہ لرزہ نہیں تھا خیموں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.