Faras Ki Zeen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
فرس کی زین سے بے شک اتر گئے ہیں حسین
زمین ڈھونڈ رہی ہے کدھر گئے ہیں حسین
کرے گا شمر کا خنجر تو صرف سر کو جدا
وگرنہ لاشہ اکبر پہ مر گئے ہیں حسین
سر بریدہ کٹے ہونٹ خون چہرے پر
عجیب حال میں شیریں کے گھر گئے ہیں حسین
میں ملنے شام کے زنداں میں آؤں گا تجھ سے
یہ بات آخری بیٹی سے کر گئے ہیں حسین
کہیں ہیں قاسم و عباس اور کہیں اکبر
کہاں کہاں تیرے ٹکڑے بکھر گئے ہیں حسین
قضاء کے بعد بھی بھائی بہن کے ساتھ رہا
جدھر جدھر گئی زینب ادھر گئے ہیں حسین
کسی نے مارا ہے پتھر بہن کے کیا اکبر
جو کرتے کرتے تلاوت ٹھہر گئے ہیں حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.