Jab uth gaye Ali ke pidar is jahan se
Noha Lyrics & Urdu Writeup recited by Saleem Mastan
جب اٹھ گئے علی کے پدر اس جہان سے
لاکھوں بلائیں ٹوٹ پڑیں آسمان سے
رکھتے تھے جو عزیز پیمبر کو جان سے
جاتے ہیں سوئے خلد وہ فانی مکان سے
سر پیٹیئے نبی کے ثنا خواں گزر گئے
لوگو رسول حق کے چچا جاں گزر گئے
سر پیٹتے ہیں ناصر و یاور بھی اس گھڑی
ہیں غمزدہ علی کے برادر بھی اس گھڑی
روتے ہیں آہ ساقی کوثر بھی اس گھڑی
بے چین ہیں خدا کے پیغمبر بھی اس گھڑی
مکہ کے شاہزادوں پہ آفت گزر گئی
سب پرسہ دو نبی پہ قیامت گزر گئی
وہ عبد خاص باری تعالی نہیں رہا
مکہ کی وادیوں کا اجالا نہیں رہا
جس نے نبی حق کو سنبھالا نہیں رہا
ہائے ہائے نبی کا پالنے والا نہیں رہا
دادا کے بعد جس نے نبی کو سنبھالا تھا
وہ جس نے باپ بن کے محمد کو پالا تھا
جس نے کئے رسول پہ احسان مر گئے
دین خدا کے تھے جو نگہبان مر گئے
صد حیف مصطفی کے چچا جان مر گئے
ہیں مضطرب رسول کہ عمران مر گئے
سر پر اڑاؤ خاک کہ حیدر ملول ہیں
روؤ چچا کے غم میں پیمبر ملول ہیں
سینے پہ جو کہ اپنے نبی کو سلاتا تھا
بیٹوں سے بڑھ کے ناز جو ان کے اٹھاتا تھا
ہر دم نبی کو گرم ہوا سے بچاتا تھا
خود بھوکا رہ کے کھانا نبی کو کھلاتا تھا
جو ڈھال بن کے رہتا تھا ہر دم رسول کی
ہے چشم اس کے واسطے پرنم رسول کی
دیکھا جو آنکھ کھول کے بابا نہ سر پہ تھے
تھا بچپنا کہ ماں بھی گئیں اس جہان سے
تھی آٹھ سال عمر کہ دادا چلے گئے
ناز و نعم سے پالا چچا جان نے جسے
ہائے ہائے جہان سے وہ چچا جاں چلے گئے
آئی ندائے غیب کہ عمران چلے گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.