Karne do mujhe saqi e kauthar ki sana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
راز اللہ کی توحید ہے ہمراز علی
کبریائی کی دلیلوں کا ہے آغاز علی
دل بے دل سے جو نکلی ہے وہ آواز علی
آسماں ساز زمیں ساز بشر ساز علی
کار تخلیق باتائید احد کرتا ہے
ارے یہ وہ بندہ ہے جو خالق کی مدد کرتا ہے
ممبر عالم امکاں کا خطیب اعظم
بولتا تھا تو ٹھہر جاتے تھے لمحوں کے قدم
میرا اس بات پہ ایمان ہے قرآں کی قسم
لڑکھڑاتا نہ جو کم ظرف نصیری اس دم
اپنے حبداروں کو نبیوں سے بڑھا دیتے علی
ایک اک شخص کو سلمان بنا دیتے علی
وحی جبریل ہی لاتے تھے یہ ایماں ہے میرا
اس روش پر بھی ذرا سوچئے اے اہل ولا
آگے سدرہ سے فرشتہ یہ نہیں جا سکتا
پھر یہ قرآن بھلا کس کی بدولت پہنچا
نطق اللہ کا مولا میرے بن جاتے تھے
جو علی کہتے تھے جبریل وہی لاتے تھے
جس کی مرضی ہے مقدر وہ سکندر ہے علی
جس سے صادر ہوئے معصوم وہ مصدر ہے علی
جس کا محکوم ہے کوثر وہ سمندر ہے علی
جو ہے توحید کا اظہار وہ مظہر ہے علی
جو بھی پردہ شب معراج کا سرکائے گا
اسکو اللہ نہیں حیدر ہی نظر آئے گا
اے عزادارو ہمیں پھر سے سنبھلنا ہو گا
اپنے کردار سے ماحول بدلنا ہو گا
توڑ کر وقت کی زنجیر نکلنا ہو گا
راہ سلمان پہ ایمان سے چلنا ہو گا
ہم محبوں پہ جو وا ظلم کا دروازہ ہے
یہ علی کو نہ سمجھنے کا ہی خمیازہ ہے
مدح حیدر میں تکلم یہ تقیہ کیسا
مصلحت کیسی انا کیسی بہانہ کیسا
اور وقت کے ساتھ عقیدے کو بدلنا کیسا
موت آنی ہے تو پھر موت سے خطرہ کیسا
بند یہ عشق کا دروازہ نہیں کر سکتا
اور میں علی پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.