Jashn e Zahra Ka Jab Manatay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Joan Rizvi
جشن زہرا کا جب مناتے ہیں
عرش والے بھی سننے آتے ہیں
یہ وہ مدحت ہے جس کو سننے کو
چودہ تارے زمیں پہ آتے ہیں
آج پوری ہوئی نبی کی دعا
دل کا ارمان اب ہوا پورا
طعنہ ابتر کا اب نہ دے کوئی
خود نبی کہہ کے مسکراتے ہیں
بولے راہب مقابلہ نہ کرو
ایسے چہروں کا سامنا نہ کرو
ریزہ ریزہ پہاڑ ہو جائیں
اک اشارہ جو ان کا پاتے ہیں
تھے کساء میں رسول اور امام
زہرا تیرا مگر الگ ہے مقام
تو تعارف کے سب کا ذریعہ ہے
مرکزی نور تجھ کو پاتے ہیں
بات زہرا نے جو اگر کہہ دی
حکم بن کر وہ عرش پر پہنچی
تیرے بچوں کے عید کے کپڑے
پھر تو رضوان سی کے لاتے ہیں
تیرے در کے غلام ہیں سارے
ہوں وہ جن و بشر فلک والے
تیرے در سے تو روٹیاں لینے
عرش والے زمیں پے آتے ہیں
فکر دوزخ نہ فکر جنت ہے
تیرے بچوں سے اگر محبت ہے
جب بھی جاتے ہیں کربلا زہرا
اپنی جنت زمیں پے پاتے ہیں
جون جب بھی قرآن پڑھتے ہیں
رضوی جتنا بھی غور کرتے ہیں
ایسا لگتا ہے اے میری بی بی
وہ قصیدہ تیرا سناتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.