Aap Ke Naam Ka Karta Hai Wazeefa Zahra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
آپ کے نام کا کرتا ہے وظیفہ زہرا
دین کو چاہیے شبیر کا صدقہ زہرا
کیا خبر عرش پہ یا چادر تطہیر میں تھا
جب کیا آپ نے اللہ کو سجدہ زہرا
لوح محفوظ کو محفوظ رکھا ہے جس نے
وہ علی تیری حفاظت میں ہے رہتا زہرا
فاطر ارض و سماوات ہے تسبیح بتول
اور اللہ کی تسبیح ہے زہرا زہرا
اک جگہ روک کے جبریل کو خالق بولا
اس سے آگے کا علاقہ ہے تمہارا زہرا
عرش کے تاج سے لے کر ہے زمیں کی تہہ تک
اک فقط آپ کی اولاد کا شجرہ زہرا
آپ تو آپ ہیں فضہ کی وہ عظمت سمجھے
ذہن انسانی یہاں تک نہیں پہنچا زہرا
مشکلوں میں جو مددگار ہے سب کا اکبر
اس علی نے بھی ہے مشکل میں کہا یا زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.