Main Uski Manqabat Main Kahan Bolne Laga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
میں اس کی منقبت میں کہاں بولنے لگا
اللہ کا نبی جسے ماں بولنے لگا
جزدان جب سے چادر زہرا کا مل گیا
قرآن فاطمہ کی زباں بولنے لگا
پوچھا خدا نے کس نے جلایا در بتول
اصحاب چپ رہے تو دھواں بولنے لگا
یہ فاطمہ کے نام کی تاثیر دیکھئے
نزدیک آئیں رب کا مکاں بولنے لگا
رچ بس گئی تھی فضہ میں خوشبو بتول کی
زہرا کا لال ان کو بھی ماں بولنے لگا
ریحان سے جو پوچھا محب علی ہے تو
لکنت کے باوجود بھی ہاں بولنے لگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.