Tu Badi Sakhi Hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Sajjad Mir
تو بڑی سخی ہے فاطمہ
محسن علی ہے فاطمہ
اختیار کن کے باوجود
چکی پیستی ہے فاطمہ
مصطفی کو مانگنا پڑا
تب کہیں ملی ہے فاطمہ
آئے ہیں حسن بوقت ظہر
عصر پڑھ رہی ہے فاطمہ
وقت کے امام کے لیے
آگ پر چلی ہے فاطمہ
جائے گا جناں میں کیسے شیخ
در پے ہی کھڑی ہے فاطمہ
کیا تقابل امہات سے
ماں رسول کی ہے فاطمہ
سن کو چھوڑ مرتبے کو دیکھ
نوح سے بڑی ہے فاطمہ
لا الہ جھومنے لگا
سجدہ کر رہی ہے فاطمہ
میر تیغ مرتضی کے ساتھ
عرش پر پلی ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.