Rone ke liye kafi hai Sajjad tera naam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Asar Party Lahore
رونے کے لیے کافی ہے سجاد تیرا نام
تو شہنشاہ درد ہے بتلا رہی ہے شام
چلا بیکسوں کا کارواں بیمار لوگو ساربان
ہے سنگ سر عریاں شاہ لافتح کی بیٹیاں
کرب و بلا کے دشت میں برپا ہوا کہرام
زینب پکارے بے وطن بھائی میرا ہے بے کفن
کردے اسے کوئی دفن میرے ہاتھوں میں باندھی رسن
ہائے کیسے سنا ہوگا بیمار نے پیغام
مستوروں میں اک مرد ہے غیرت سے چہرہ زرد ہے
کربل کی جمی گرد ہے زینب کا دل میں درد ہے
روتا ہے سر جھکا کے کرتا نہیں کلام
مشکل تھی بڑی وہ گھڑی دربار میں زینب کھڑی
شبیر کے لب پے چھڑی سجاد نے پہنی کڑی
دربار یزیدی کے لرزے تھے در و بام
کٹ جاتے سیدوں کے سر زینب نہ جاتی دربدر
بیمار کا ٹکڑے جگر روتا ہے لہو ہر نگر
ہائے منزلوں پہ تڑپنا سجاد تیرا کام
زندان سیاہ پوش ہے تنہائی کی آغوش ہے
عابد کہے نہ ہوش ہے دل ٹوٹا ہے خاموش ہے
امت نے سکینہ کو دیا موت کا انعام
زنداں کی سویا خاک پر عادل لہو پوشاک پر
چرچے ہوئے افلاک پر سلطانی لولاک پر
ہیں جن و ملائک بھی سجاد کے خدام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.