Zindan se na aayengi sisakne ki sadayen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
زنداں سے نہ آئیں گی سسکنے کی صدائیں
نہ قید کی تنہائی زندان کی خاموشی سکینہ کو ڈرائیں
تاریکیء زنداں میں اک نور کا ہے پہرہ اور وقت جیسے ٹھہرا
اب کوئی نہ سنے گا سکینہ کی دعائیں
سر گود میں بابا کا خاموش گفتگو تھی نہ کوئی آرزو تھی
ماں رو کے کہا بی بی میری گود میں آئیں
سہتی رہی طمانچے کانوں سے خوں تھا جاری شبیر کی وہ پیاری
کس جرم میں ملی ہیں سکینہ کو سزائیں
چلا قافلہ کربل سے تب سے نہیں ہے سوئی بابا کو بس ہے روئی
سجاد کہا کیسے سکینہ کو جگائیں
بابا کی لاش دیکھی تیروں کا بس کفن تھا اور اس پہ بے وطن تھا
وہ یادیں نہ اب نجفی سکینہ کو رلائیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.