Aisa Duniya Mein Koi Banda e Rehman Nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ایسا دنیا میں کوئی بندہء رحمان نہیں
جس پہ سلطان خراسان کا احسان نہیں
اس طرح تیری کریمی پہ یقیں ہے مجھ کو
جیسے توحید میں شک کا کوئی امکان نہیں
واں گئی فکر میری مدح رضا کی خاطر
جہاں جبریل کے جانے کا بھی امکان نہیں
شیخ جی مدح رضا سن کے یہ حیرت کیسی
کیا کبھی تم نے سنی سورہء رحمان نہیں
تیرے دربار میں بجتی ہوئی نوبت کی قسم
کم اذانوں سے تیری جیت کا اعلان نہیں
ہر گھڑی لب پہ میرے نام علی رہتا ہے
کون کہتا ہے کہ میں حافظ قرآن نہیں
مل گا جب تیری خدامی کا تمغہ اس کو
اب تیرے میر حسن کو کوئی ارمان نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.