Mera Mazloom Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nadeem Sarwar
گر پڑا گھوڑے سے جب رن میں شہ کرب و بلا
سارے عالم میں قیامت کا تھا اک شور بپا
درد میں ڈوبی ہوئی آئی یہ اک ماں کی صدا
ہائے مظلوم حسین میرا مظلوم حسین
عصر عاشور میرا لال بڑا پیاسا ہے
ہائے تنہائی کا عالم ہے کوئی پاس نہیں
ہائے قاسم نہیں اکبر نہیں عباس نہیں
یاعلی آؤ میرا لال بڑا تنہا ہے
یہ محمد کا نواسہ ہے علی کا بیٹا
کیا خطا ہے میرے بیٹے کی بتاؤ تو ذرا
ظالموں کیوں اسے بے جرم و خطا گھیرا ہے
ہائے چھلنی ہے جگر پھر بھی نہیں رویا ہے
کتنے دن سے تو میرے لال نہیں سویا ہے
آ میری گود میں سو جا تو بہت جاگا ہے
ایک دن میں بھرے لشکر کا بھی غم دیکھا ہے
اس نے عباس کا اکبر کا بھی غم دیکھا ہے
دفن کر کے علی اصغر کو ابھی آیا ہے
آئیے بحر خدا حشر بپا ہے بابا
شمر خنجر لیئے بالیں پہ کھڑا ہے بابا
آپ کے پیارے نواسے کا گلا کٹتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.