Kufa O Shaam Ke Be Dard Sitamgaron Se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Gohar Iqbal
کوفہ و شام کے بے درد ستمگاروں سے
کس قدر غم ملے سجاد کو اغیاروں سے
گر کوئی قافلے والوں میں سے گر جاتا ہے
کوڑے سجاد پہ ظالم وہیں برساتا ہے
اس طرح پیش کوئی آتا ہے بیماروں سے؟
خون بہتا ہوا آنکھوں سے یہ بتلاتا ہے
دیکھ لو اہل مدینہ تمہیں دکھلاتا ہے
کیسے سجاد ہے گزرا بھرے بازاروں سے
اس کا غم طوق سے بڑھ کر انہیں تڑپاتا تھا
بے وطن کو جو سفر میں وہ نظر آتا تھا
خون بہتا ہوا ہمشیر کے رخساروں سے
جب بھی سجاد کو عباس کی یاد آتی تھی
بے ردائی انہیں گھر والوں کی تڑپاتی تھی
لگ کے روتے تھے وہ زنداں کی دیواروں سے
قتل شبیر پہ خوشیاں بھی مناتے دیکھا
اور اسد اس پہ تمسخر بھی اڑاتے دیکھا
درد سجاد کو کیا کیا ملے بازاروں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.