Ya Ibn-e-Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یابن زہرا
مولا امام رضا
سلام اللہ علی مولا امام رضا
یا غریب الغربا یا معین الضعفاء
یا غریب الغربا مولا امام رضا
سلام اللہ علی مولا امام رضا
آپ کے نام کے سکے کا امام ضامن
میرے بازو پہ بندھا رہتا ہے جو رات اور دن
اس کی برکت سے ہوئے کام ہیں سارے ممکن
مولا محفوظ ہے اس سے میرا ظاہر باطن
دلبر زہرا یا امام رضا
میرے مولا میرے معصوم غریب الغربا
میرے ہادی میرے مظلوم معین الضعفاء
ہو سلام آپ پہ سرکار میرے مولا رضا
مولا مل جائے رضا آپ کی راضی ہو خدا
سید و آقا یا امام رضا
جس گھڑی چاند محرم کا نظر آتا تھا
کربلا والوں کا غم آپ کو تڑپاتا تھا
اور ماتم سے گریبان پھٹا جاتا تھا
آہ کرتے تھے تو یہ عرش بھی تھراتا تھا
روتا تھا کعبہ یا امام رضا
آپ جیسا نہ ہوا کوئی غریب الغربا
آپ کو شہر مدینہ میں بھی رہنے نہ دیا
قبر زہرا کی پیمبر کا بھی روضہ چھوٹا
آپ کو آپ کے بابا کی طرح قید کیا
چھٹ گیا کنبہ یا امام رضا
پہنچے ایران میں معصومہ قم کے جو قدم
دیکھا ہر بام پہ لہراتا ہے کالا پرچم
غم میں بھائی کے ہے ڈوبا ہوا سارا عالم
ہائے مظلوم کا بیکس کا ہے گھر گھر ماتم
خوش ہوئی بہنا یا امام رضا
زہر انگور میں ظالم نے ملایا ہائے ہائے
قبر میں فاطمہ زہرا کو رلایا ہائے ہائے
بے خطا شمع امامت کو بجھایا ہائے ہائے
ایک مظلوم کو سید کو ستایا ہائے ہائے
آسماں رویا یا امام رضا
غمزدہ آج وباؤں سے ہے دنیا مولا
آج دشوار ہے انسان کا جینا مولا
بلال اور یہ سرور کی تمنا مولا
رب سے دلوا دو شفائوں کا خزانہ مولا
اے میرے مولا یا امام رضا
مومنو اٹھتا ہے تابوت رضا کا آؤ
دیں گی رو رو کے دعائیں تمہیں زہرا آؤ
آؤ سب مل کے کریں ماتم مولا آؤ
آؤ اک بہن کو دیں بھائی کا پرسہ آؤ
لیجیے پرسہ یا امام رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.