Aye Bawafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Ali Jee
بازار شام میں دربار عام میں
زینب کی صدائیں آتی تھیں
آغازی آغازی آغازی آغازی آغازی آغازی
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے باوفا کہاں ہو بھائی ذرا صدا دو
آ دیکھ تیری بہنیں بازار میں کھڑی ہیں
مجمع ہے شامیوں کا چادر کہیں سے لا دو
اہل حرم نے غازی کتنا تجھے پکارا
بے چین ہے سکینہ چہرا اسے دکھا دو
ان ظالموں نے مجھ کو سونے نہیں دیا ہے
سائے میں تم علم کے کچھ دیر کو سلا دو
دربار جا رہے ہیں سجاد ساربان ہے
غازی مصیبتوں میں کچھ حوصلہ بڑھا دو
شبیر کے غموں کو اے دور کرنے والے
قیدی بنے کھڑے ہیں آزاد تو کرا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.