Jahan main qaid hoon baba bada andhera hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
جہاں میں قید ہوں بابا بڑا اندھیرا ہے
تیری سکینہ کو تاریکیوں نے گھیرا ہے
بس ایک بار جو آکر ملو تو سو جاؤں
میں اپنے باپ کے سر پر نثار ہو جاؤں
اکھڑتی سانسوں کو اب انتظار تیرا ہے
لگیں طمانچے تو بے ہوش غم سے ہو جاؤں
بڑھے طمانچوں کی شدت تو ہوش میں آؤں
یہی ہے رات میری اور یہی سویرا ہے
تمنا دل سے رہائی کی مٹ گئی بابا
مدینے جانے کی حسرت نہیں رہی بابا
مجھے یہ لگتا ہے اب قید میں بسیرا ہے
لعیں نے ماری تھی بابا تیرے لبوں پہ چھڑی
تو چلتے ناقے سے میں منہ کے بل زمیں پہ گری
جو حال تیرا ہوا تھا وہ حال میرا ہے
تڑپ کے کہتی تھی اکبر یہ لاڈلی شہ کی
میں کیا بتاؤں مجھے پوچھتے ہیں یہ شامی
اسیر ساتھ تیرے کون کون تیرا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.