Arbaeen ke soghwaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Alamdar Razvi
اربعیں کے سوگواروں الوداع
آخری مجلس ہے یارو الوداع
خاتمہ بالخیر چہلم کا ہوا
الوداع اے آشک باروں الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
اکبر و اصغر علی کے ضامنی
نوجوانوں شیر خواروں الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
کہتے تھے گنج شہیداں پر حرم
فاطمہ زہرا کے پیاروں الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
کربلا کی خاک کو سونپا تمہیں
عرش اعظم کے ستاروں الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
قبر پر بیٹوں کی زینب نے کہا
ماں وطن جاتی ہے پیاروں الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
دشت سونا پاس بستی بھی نہیں
بے دیار و بے مزاروں الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
قبر سے آواز دیتے ہیں حسین
لو بہن زینب سدھارو الوداع
اربعیں کے سوگواروں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.