Karbala meri jaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Mohd. Sultanpuri
ہر عزادار ہر ایک ہر وقت یہی کہتا ہے
کربلا میری جان ہے
ماتمی جتنے بھی ہے سب کا یہی نعرہ ہے
کربلا میری جان ہے
کربلا روز اذل سے ہے وفا کا مرکز
کربلا حشر تلک دین خدا کا مرکز
کربلا خانۂ کعبہ کی بقا کا مرکز
کربلا درد کے مروں کی شفا کا مرکز
جس پہ جنت بھی ہے قربان یہ وہ قطعہ ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
کبھی آدم کبھی صالح کبھی موسیٰ نے کہا
کبھی یوسف کبھی یونس کبھی عیساء نے کہا
خضر الیاس ابراہیم ذکریا نے کہا
نوح عیوب سلیمان نے یحیٰی نے کہا
سارے نبیوں کا رسولوں کا یہی کہنا ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
ہے میری شان کربلا
ہے میری جان کربلا
میرا ایمان کربلا
میری پہچان کربلا
مصطفیٰ نے یہ کہا کربوبلا میری جان
مرتظی نے یہ کہا کربوبلا میری جان
فاطمہ نے کہا کربوبلا میری جان
مجتبیٰ نے یہ کہا کربوبلا میری جان
کہنے والوں کی اسی صف میں کھڑا کعبہ ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
چودہ صدیوں سے شہیدوں کی عزا جاری ہے
ہم عزاداروں کی رگ رگ میں عزاداری ہے
ہر گھڑی کربوبلا جانے کی تیاری ہے
ہم نے جان اپنی زیارت کے لئے واری ہے
دل اسی بات میں دن رات لگا رہتا ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
ہے میری شان کربلا
ہے میری جان کربلا
میرا ایمان کربلا
میری پہچان کربلا
کربلا دور ہے گر جا نہیں پاتے ہے ہم
کربلا اپنے علاقہ میں بناتے ہیں ہم
اور پیاسوں پہ وہاں خون بہاتے ہیں
نوحہ پڑھ پڑھ کے زمانے کو بتاتے ہیں ہم
کربلا اور عزاداروں کا یہ رشتہ ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
خون اس خاک میں کمسن علی اصغر کا ملا
خون اس خاک میں قاسم سے گل تر کا ملا
خون اس خاک میں ہمشکل پیمبر کا ملا
خون اس خاک میں عباس کا سرور کا ملا
بس اسی خاک میں مل جانے کو دل کرتا ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
ہے میری شان کربلا
ہے میری جان کربلا
میرا ایمان کربلا
میری پہچان کربلا
ہر عزادار کے دل کی یہ صدا ہے وایض
جو بھی غم خواہر ہے سب کی یہ دعا ہے وایض
یہی ارمان ہر ایک دل میں بسا ہے وایض
سب کی حسرت سفر کربوبلا ہے وایض
دل کے اندر بھی عزاداروں نے لکھ رکھا ہے
کربلا میری جان ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.