Meri Kahani Suno
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shahid Baltistani
بابا جان، بابا جان
میری کہانی سنو بابا تمہاری سکینہ ہوں میں
بابا قسم کھا کے کہتی رہی کرتا نہیں تھا یقیں یہ کوئی
اب تم ہی دے دو گواہی میری ان شامیوں سے کہو
عاشور تک یہ ضعیفی نہ تھی بالوں میں میرے سفیدی نہ تھی
تم جب گئے تھے میں ایسی نہ تھی لہجے سے پہچان لو
ارے کہتا تھا ظالم ستاؤ اسے درے طمانچے لگاؤ اسے
نیزہ دکھا کر ڈراؤ اسے معلوم تھا شمر کو
باغی کی بیٹی سمجھ کر مجھے بچوں نے مارے ہیں پتھر مجھے
رہنا نہیں اب یہاں پر مجھے بس کربلا لے چلو
ضد کی تھی بچپن میں جب آپ نے آئے تھے ملبوس فردوس سے
آج اپنی مادر سے میرے لیے میرا کفن مانگ لو
زنداں کا نقشہ بدل جائے گا کچھ دیر میں دم نکل جائے گا
دل جاتے جاتے بہل جائے گا صغری کی باتیں کرو
مجھ کو طمانچہ ہی ایسا لگا نظروں میں میری اندھیرا ہوا
میری کمر میں بھی خم آگیا داغ رسن دیکھ لو
سر اپنے بابا کے سر پر رکھے بولی تکلم وہ روتے ہوئے
سب مارنے پر تلے ہیں مجھے تم کہہ دو جیتی رہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.