Shama zindan mein manga de koi aakhri raat hai Sakina ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
شمع زندان میں منگا دے کوئی آخری رات ہے سکینہ کی
جا رہی ہے حسین کی بیٹی آخری رات ہے سکینہ کی
یہ جو گردن پے ہے رسن کا نشاں ساتھ تربت میں اس کی جائے گا
کوئی ام رباب سے کہہ دے اب یہ چہرہ نظر نہ آئے گا
آج جی بھر کے دیکھ لو بی بی آخری رات ہے سکینہ کی
پاس بابا کے جانے والی ہے اب طمانچے نہ کوئی مارے گا
قبر میں تو غموں کی ماری کے کوئی گوہر نہیں اتارے گا
جا کے تربت میں چین پائے گی آخری رات ہے سکینہ کی
ہے جناب امیر کی پوتی انتہا اس پے ہے غریبی کی
عالم نزع ہو گیا طاری سانس رکنے لگی ہے بچی کی
ریسما اب تو کھول دو اس کی آخری رات ہے سکینہ کی
رونے والی کی چلتی سانسوں کو آج اس طرح روکا جاتا ہے
بند ہو جائے شور گریہ کا سر شبیر لایا جاتا ہے
ہے ملاقات باپ بیٹی کی آخری رات ہے سکینہ کی
شور یہ بیڑیوں کا کہتا ہے کوئی اٹھتا ہے کوئی گرتا ہے
ہے خبر یہ غریب بھائی کو دم بہن کا نکلنے والا ہے
ابھی لے گی یہ آخری ہچکی آخری رات ہے سکینہ کی
رو کے سجاد خود سے کہتے تھے کیسے میت اٹھاؤں گا اس کی
قید زنجیر میں ہیں ہاتھ میرے قبر کیسے بناؤں گا اس کی
بے کفن جائے گی بہن میری آخری رات ہے سکینہ کی
کیسا منظر تھا قید میں اکبر چار جانب تھا شور گریہ کا
لا کے سجاد نے سکینہ کی گود میں سر جو رکھا بابا کا
سر شبیر سے صدا آئی آخری رات ہے سکینہ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.