Ae Ahl-e-Aza Aao Suno Gham Ka Yeh Qissa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
کیا اجر رسالت یہ محمد کو ملا ہے
اس گھر کو جلا ڈالا جہاں دین پلا ہے
شہزادی پہ جلتا ہوا دروازہ گرا ہے
اے مومنو سر پیٹو یہ غم سب سے بڑا ہے
غربت حیدر کا خلاصہ ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
اے اہل عزا آؤ سنو غم کا یہ قصہ
جس بیٹی کو کہتے نبی ام ابیھا
امت نے اسے بعد نبی خوب رلایا
دربار میں مخدومہ عالم کو بلایا
آج تلک روتی ہے دنیا ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
تاریخ میں ملتا ہے قیامت کا یہ منظر
جب غسل و کفن دینے لگے زہرا کو حیدر
جس وقت نظر آیا انہیں پہلو شکستہ
اک چیخ اٹھی دل سے تو رونے لگے مولا
نوحہ ہے یہ شیر خدا کا ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
سوچو تو مسلمانوں ستم ایسا ہوا کیوں
شہزادی کو دربار میں بلوایا گیا کیوں
صدیقہء کونین کو جھٹلایا گیا کیوں
میں جھوٹ نہیں بولتی یہ کہنا پڑا کیوں
دل یہ تمہارا بھی کہے گا ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
بعد پیغمبر اسلام رہا کچھ بھی نہیں
اس کی تقدیر میں ماتم کے سوا کچھ بھی نہیں
ماسوا درد کے دامن میں رہا کچھ بھی نہیں
ہائے کیوں بنت نبی یہ ستم سہتی رہی
جبکہ دروازہ گرا کیل بازو میں چبھی
سلسلہ بڑھتا گیا بس گئی کرب و بلا
چل گئی شہ پہ چھری آگئی شام جفا
اس غم کے تصور سے لرزتا ہے میرا دل
جو لوگ مسلمان تھے سب ہو گئے باطل
نام ان کے تبرے میں کیا کرتا ہوں شامل
محسن کے بھی قاتل ہیں وہ زہرا کے بھی قاتل
حشر تلک میں تو کہوں گا ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
مسمار بقیعہ میں ہوا مرقد زہرا
اس غم میں لکھا مظہر و میثم نے یہ نوحہ
اب بارہویں سرکار بنائیں گے وہ روضہ
پھر ہو گا وہاں دشمن زہرا پہ تبرہ
گونجے فضاؤں میں یہ نوحہ ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
اک روز میں زہرا کا بھرا گھر ہوا برباد
مردوں میں فقط زندہ بچے باقر و سجاد
سب قیدی بنے شام چلے مائل فریاد
دربار میں ظالم کے گئیں زینب ناشاد
کہتی رہیں ثانیء زہرا ہاں بڑی مظلوم ہے زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.