Mazloom Karbala Ki Azadar Aa Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
غیرت مصطفی بے ردا آگئی
مظلوم کربلا کی عزادار آگئی
بنت شیر خدا بے ردا آگئی
زینب برہنہ سر جو بازار آگئی
تلوار کے بغیر لڑوں گی میں ایسی جنگ
خطبے پڑھوں گی ایسے کہ دشمن بھی ہوں گے دنگ
دیکھو حسین تم بھی ہمارے جہاد کو
زینب ہے آج بن کے علمدار آگئی
زینب نے زندگی میں نہ دیکھی کوئی خوشی
روتی ہوئی وہ شام کی راہوں میں مرگئی
تنہا لحد میں بھائی کو رونے کے واسطے
سرکار پنجتن کی وہ غمخوار آگئی
جس کے حیاء سے شمس نے منہ کو چھپا لیا
امت شقی نے قیدی اسی کو بنا لیا
کرب و بلا کے دشت سے بازار شام میں
چادر لٹا کے قافلہ سالار آگئی
آیا سوال جب کبھی دیں کے اصول کا
آیا ہے کام خون علی و بتول کا
سنت ادا بتول کی کرنے کے واسطے
شبیر کی بہن بھرے دربار آگئی
جس دم اٹھا یہ شور کے پیاسے کو مار لو
جلدی کرو نبی کے نواسے کو مار لو
سن کر یہ شور ڈھونڈتی تنہا حسین کو
مقتل میں بنت حیدر کرار آگئی
چہلم کو کربلا میں جو پہنچا تھا قافلہ
زینب نے کہہ کے ناقے سے خود کو گرایا تھا
بدلے چکا کے بابا کے سارے میرے حسین
چہلم منانے آپ کی زوار آگئی
محشر کے روز آئے گی جب نائب بتول
تنویر یہ کہیں گے خدا سے میرے رسول
زندہ رکھے ہیں جس نے ارادے حسین کے
یا رب وہ میرے دیں کی مددگار آگئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.