Zeen se jab lab e darya thay alamdar giray
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hamza Ali Khaliq
زین سے جب لب دریا تھے علمدار گرے
تھامے کوثر پہ جگر حیدر کرار گرے
دشت میں بکھرے جو عباس کے دیکھے بازو
عرش پر روتے ہوئے جعفر طیار گرے
دو کٹے ہاتھوں میں جب شہ کو نظر آیا علم
خاک پر تھامے کمر کو شہ ابرار گرے
شمر کہتا تھا لو اب ہو گئے تنہا شبیر
فوج شبیر کے ہیں گھوڑے سے سالار گرے
خاک اڑاتے تھے علی پیٹتی تھیں سر زہرا
دشت میں دوش محمد کے جب اسوار گرے
دیا عباس نے بن بازو سہارا حمزہ
شکر عباس کہ جب جب بھی عزادار گرے
لاش عباس پہ اور لاشہ اکبر پہ اسد
آتے آتے ہوئے شبیر کئی بار گرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.